7 جولائی 2014 - 14:51
ایران کے نائب وزیر خارجہ، خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان خطے کی صورتحال کے بارے میں مشاورت کے لۓ خلیج فارس کے تین ساحلی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگۓ ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان کویت ، عمان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ خلیج فارس کے ان ممالک کے اعلی حکام اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں عراق اور شام سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان حال ہی میں روس کے حکام کے ساتھ ملاقات میں عراق ، روس اور بحرین کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کرچکے ہیں۔

.......

/169